خواجہ سلمان کاٹی بی ہسپتال میں طبی سہولیات کاجائزہ

لاہور( کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیدمحمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسر موجود تھے۔ وزیرصحت نے مریضوں کی عیادت کی اورجاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیااورکہا مری اور گردونواح کے اضلاع کی لاکھوں کی آبادی کی سہولت کیلئے اس ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق اس ہسپتال میں پہلی کیتھ لیب بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرقیادت حکومت پنجاب عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب عوام کو ان کے گھرکی دہلیزپر صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔کوشش ہے کہ کسی بھی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام،چیف منسٹرزڈائیلسزپروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹوفار ٹرانسپلانٹ حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامزہیں۔صوبائی وزیرصحت نے سید احمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری میں جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔