ڈپٹی ایم ڈی واسا، سول انجینئرز کی تقرری کیلئیانٹرویوز دو روز جاری رہیں گے
لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے صوبے کے 10 اضلاع میں ڈپٹی ایم ڈی واسا اور سول انجینئرز کی میرٹ پر تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کا دوسرا اجلاس طلب کر لیا۔ انٹرویوز آئندہ دو روز تک جاری رہیں گے۔30 افسروں کو انٹرویوز کیلئے بلایا گیا ہیجنکی تقرری قابلیت، تجربے اور اہلیت کی بنیاد پر ہو گی۔محکمہ ہا ئوسنگ ترجمان کے مطابق یہ سارا عمل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر ہا ئوسنگ بلال یٰسین سرچ کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، متعلقہ تکنیکی اور انتظامی ماہرین بھی شامل ہیں۔کمیٹی نے پہلے اجلاس میں تمام واساز کے سربراہان کا انتخاب مکمل کیا تھا، اب اگلے مرحلے میں ضلع سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، سیالکوٹ، جھنگ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، حافظ آباد اور جہلم کیلئے ڈپٹی ایم ڈی واسا اور سول انجینئرز منتخب کیے جائینگے۔ اس عمل سے نا صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی رفتار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔