لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان اور ایس پی پیرا محمد عمران موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی جی پیرا سے ملاقات میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے مستعد جوانوں پر مشتمل فورس کی تشکیل اور جدید ٹریننگ یقینی بنائی گئی ہے۔ پیرا فورس تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے سدباب کے لئے عوامی فلاح و بہبود کا بہترین منصوبہ ہے