اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں حقیقت نہیں، میں نے وزارت سے استعفی نہیں دیا، اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔