آئی جی اسلام آبادناصررضوی سکواڈ میں شامل نہیںتھے،حادثہ ٹائرپھٹنے سے پیش آیا،موٹروے پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے شیخوپورہ کے قریب آئی جی اسلام آباد کے سکواڈ میں شامل گاڑی کا حادثہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹروے شیخوپورہ کے قریب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سکواڈ میں شامل گاڑی کا حادثہ پیش آیا جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔حادثے کے وقت آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سکواڈ کے ہمراہ موجود نہیں تھے،حادثے میں سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔