منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 196 چھاپے ؛ 96 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ۔ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 196 چھاپے مارے گئے اور 96 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ منشیات فروشوں سے 31 کلو گرام چرس، 3 کلو گرام آئس5 کلوگرام ہیروئن اور 952 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔