لاہور: بادلوں کا راج، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، سردی کی واپسی

لاہور: بادلوں کا راج، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، سردی کی واپسی

لاہور میں حالیہ بارشوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جس سے سردی کی لہر دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 97 ریکارڈ کیا گیا ہے۔تاہم، مسلسل بارشوں کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کچا جیل روڈ پر پانی جمع ہونے سے یہ جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا ہے۔