رینالہ خورد (خصوصی رپورٹ) رینالہ خورد میں مسلسل 24 گھنٹے بارش " گلیاں اور بازار تالاب بن گئے" سی او میونسپل کمیٹی ظل ہما فاطمہ بارش میں عملے سمیت ورک کرتی رہیں، تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد میں گزشتہ دن سے شروع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے اور زیادہ بارش کی وجہ سے جی ٹی روڈ انڈر بائی پاس شہر کے مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے ،جس پر سی او میونسپل کمیٹی رینالہ ظل ہما فاطمہ دوران بارش اتوار کی چھٹی کے باوجود عملے سمیت مشینری کے ہمراہ ورک کرتی رہیں اور انہوں نے5سے 6 گھنٹے میں بارش کا پانی کلیئر کروا دیا۔