بھارتی ریاست بہار میں یکم اگست سے 125 یونٹ تک بجلی مفت

غریب خاندانوں کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب پر تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی: وزیراعلی 
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے ریاستی انتخابات سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے ریاست بھر کے تمام گھریلو صارفین کو ہر ماہ 125 یونٹ بجلی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام جولائی کے مہینے کے بجلی بل سے لاگو ہوگا اور اس کا فائدہ تقریبا ایک کروڑ 67 لاکھ خاندانوں کو پہنچے گا۔نتیش کمار نے کہا کہ غریب خاندانوں کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب پر آنے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جو کٹیر جیوتی یوجنا کے تحت ہوں گے۔ باقی خاندانوں کو بھی حکومت کی جانب سے مالی معاونت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ گھر شمسی توانائی سے منسلک ہو سکیں۔