واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلہ الاسکا کے سینڈ پوائنٹ کے جنوبی علاقے میں 10کلومیٹر گہرائی میں آیا۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے مخصوص علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی ۔