الاسکا میں 6.3 شدت کا خطرناک زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

الاسکا(آئی این پی) امریکا کی ریاست الاسکا کے علاقے نکولسکی کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ اتوار کی شام 22 فروری کو مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 11 منٹ پر آیا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے تقریبا 0.6 میل تھی، جو انتہائی کم گہرائی شمار ہوتی ہے