الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلہ الاسکا  کے سینڈ پوائنٹ  کے جنوبی علاقے میں  10کلومیٹر گہرائی میں آیا۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے مخصوص علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی۔سونامی وارننگ الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس سے اْونیمک پاس تک کے علاقوں کیلئے جاری کی گئی۔تاہم بعد میں یوایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت جاری کی کہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔