ایران کا حجم امریکی ریاست الاسکا کے برابر، عرب میڈیا کی خصوصی رپورٹ

دوحہ  (آئی این پی) ایران رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 17 واں بڑا ملک ہے جس کا کل رقبہ تقریبا 16 لاکھ 50 ہزار مربع کلومیٹر ہے، یہ رقبہ امریکا کے کل زمینی حصے کے تقریبا 1 چھٹے حصے کے برابر ہے۔ایران کا حجم امریکی ریاست الاسکا کے برابر ہے جبکہ یہ ٹیکساس سے تقریبا ڈھائی گنا بڑا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جغرافیائی اعتبار سے ایران مغربی ایشیا میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں 7 ممالک سے ملتی ہیں جن میں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا شامل ہیں۔ایران عراق سے 4 گنا اور اسرائیل سے تقریبا 80 گنا بڑا ہے۔