واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریبا 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے