اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کا آپشن موجود تھا:شامی صدر

 امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کی ثالثی نے خطے کو نامعلوم قسمت سے بچا لیا:قوم سے خطاب
دمشق (آئی این پی )شام کے عبوری صدر احمد الشراع  نے کہا  ہے  اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کا آپشن موجود تھا تاہم امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کی ثالثی نے خطے کو نامعلوم قسمت سے بچا لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطا بق  اپنے  ریکارڈ شدہ خطاب میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل شامی عوام کے اتحاد کو توڑ کر شام کو ایک نہ ختم ہونے والے انتشار کے سلسلے میں دھکیلنا چاہتا ہے