پاکستان میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کو تھوڑا سا بڑھانا پڑا
لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے ‘ بیمار معیشت کا علاج ڈسپرین سے نہیں بلکہ سرجری سے ہوگا
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے عالمی منڈی میں پٹرول مہنگا نہیں ہوا لیکن پاکستان میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کو تھوڑا سا بڑھانا پڑا۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے تاہم بیمار معیشت کا علاج ڈسپرین سے نہیں بلکہ سرجری سے ہوگا اسی لیے پٹرول مجبوری میں مہنگا کرنا پڑا کیوں کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی دو روپے مہنگا ہو گیا تھا، اگر ہم پٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسلئہ ہو جاتا۔