ایران پر امریکی و صیہونی حملے فوری طور پر ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے: سابق وفاقی وزیر
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جئے گا کیسے؟۔خواجہ سعد رفیق نے مزیدلکھا غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتے کرتے غریب مرجائے گا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیاکے کروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔