پٹرول مزید مہنگا ہوگا ،حکومت پر اعتمادرکھیں: علی پرویز ملک

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے  پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے اور مزید بھی ہوگا، لیکن حکومت پر اعتماد رکھیں۔ایک  بیان  میں وفاقی وزیر نے پیٹرول بے پناہ مہنگا ہونے کی مخالفت کو ریاست کے مفاد کے خلاف قرار دیا  اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پر دبائو نہ ڈالا جائے کہ ریاست کے مفاد پر سمجھوتہ کریں۔انھوں نے کہا حکومت نے عوام کیلئے  ریلیف کا آغاز کر دیا ہے، آئی ایم ایف رواں ماہ نظر ثانی  کیلئے  آ رہا ہے، اپنی ٹیم کے لوگوں سے کہوں گا کہ عوام کے لئے  ریلیف کا راستہ بنانے کی کوشش کریں۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ فکر ہمیں گیس سیکٹر کی ہے، قطر سے 30 ملین کا گیس کارگو نہیں نکل رہا، اب 100 ملین ڈالر میں لینا ہے۔