4 لاکھ 81 ہزاردرخواستیں موصول،سکروٹنی کے بعد2 ہزار پلاٹ مفت دیئے جائیں گے
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب اپنی زمین، اپنا گھرپور ٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا جس کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع کردیاگیاہے،اب تک 4 لاکھ 81 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی سکروٹنی کے بعد صوبے کے 19اضلاع میں 2 ہزار پلاٹ مفت دیئے جائیں گے۔ اپنی زمین، اپنا گھرسکیم کے تحت 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جن میں سے 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پرپورا اتری ہیں۔