اپنا گھر سکیم ، 3 ہزار 694 خاندانوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل

لاہور (خصوصی رپورٹ) مستحق خاندانوں میں مفت پلاٹوں کی تقسیم، اپنی زمین،اپنا گھر سکیم پر کام تیزی سے جاری ہے،وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہا ئوسنگ سکندر ذیشان نے متعلقہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹیاں 15 ہزار 816 درخواست گزاروں کی سکروٹنی کر رہی ہیں،اب تک 3 ہزار 694 خاندانوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے،پھاٹا کے زیر انتظام سکیموں کی بحالی اور مجوزہ اقدامات بارے بھی  آگاہ کیا،وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین نے بحالی اقدامات میں تیزی اور مزید سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے، علاوہ ازیں پھاٹا کی غیر  آباد اراضی پر رہائشی سہولیات فراہم کرنے بارے تجاویز بھی تیار کی جائیں، بلال یاسین نے واضح کیا کہ سیلاب سے محفوظ مقامات پر افورڈایبل ہا ئوسنگ پراجیکٹس وقت کی ضرورت ہیں، مستقبل کے 25 سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی ٹا ئون پلاننگ جیسے اقدامات کیے جائیں،  آئندہ گورننگ باڈی اجلاس کے ایجنڈے میں غیر  آباد سکیموں کے پی سی ون پیش کیے جائیں۔