کوہستان سکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے: اعظم سواتی

میں نے مکان فروخت کیا ہے، نیب نے ریکوری کے بعد بیچنا ہو تو 61 کروڑ روپے قیمت دوں گا
 پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمیں نیب سے تعاون کرنا چاہیے، نیب بڑے اچھے طریقے سے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے ،جنہوں نے خیبرپختونخوا  کے وسائل کو نقصان پہنچایا انہیں عبرت ناک سزا دی جائے، نیب کی کارکردگی پر انہیں داد دیتا ہوں۔  پشاور میں نیب کے دفتر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کا کیس بن سکتا ہے، تو میرے خلاف اپنا مکان بیچنے کا کیس بھی بن سکتا ہے‘ نیب بڑے اچھے طریقے سے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، میں نے مکان فروخت کیا ہے، نیب نے ریکوری کے بعد بیچنا ہو تو 61 کروڑ روپے قیمت دوں گا۔