نئے ارکان حلف لیں گے جس کے بعد 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا،
پشاور(یواین پی)گورنرخیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا۔گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلایا ہے، گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں اسمبلی کے نئے 25 ارکان حلف لیں گے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں دیگر امور سے پہلے نئے ارکان سے حلف لیاجائے گا، نئے ارکان سے حلف کے بعد دیگر کاروائی کی جائے گی، نئے ارکان کے حلف کے بعد 21 جولائی کو سینٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا، سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی 11 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے