اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ء اللہ نے قلات میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔ ،دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان مخالف ہے اور اس کے پیچھے بھارت کی مداخلت ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کے مطابق بھارت اپنی ہزیمت کی خفت مٹانے کے لیے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کر دیا جائے تو یہ کافی حد تک کنٹرول ہو جائیں گے لیکن جب تک بھارت دہشت گردوں کی پشت پر ہے انہیں زیرو کنٹرول پر لانا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ اور سپورٹ بھارت سے آتی ہے اور پاکستان میں بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔