پاکستانی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری باعث فخر ہے
پاکستان امریکہ کیساتھ عوامی روابط پر مبنی تعلقات چاہتا ہے: امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے پر ہمیشہ امریکہ سے تعاون کے لے تیار ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹیجک پارٹنر رہا ہے، پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کے سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کی معیشت اور خارجہ تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ عوامی روابط پر مبنی خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔