بانی پی ٹی آئی کا خط فوج کے خلاف بیانیہ ہے‘بانی کی چالوں کو سمجھتے ہیں‘یہ دروازہ کھلنے والی باتیں نہیں‘آرمی چیف کی طرف سے صاف جواب سمجھا جائے
جس طرح کا خط چیف جسٹس کو بھیجا گیا اسی طرح کا آرمی چیف کو بھیجا جاتا اور میڈیا کو جاری نہ کرتے تو شاید جواب مل جاتا:مشیر سیاسی امور
لاہور(پبلک نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے بانی9مئی کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے اور معافی مانگنے کو تیار نہیں‘بانی پی ٹی آئی کا خط فوج کے خلاف بیانیہ ہے‘بانی کی چالوں کو سمجھتے ہیں‘یہ دروازہ کھلنے والی باتیں نہیں‘کسی نے چیف جسٹس کو خط لکھاہے تو اسے ٹریٹ بھی کیا جاسکتا ہے‘آرمی چیف کی طرف سے خط کا صاف جواب ہی سمجھا جائے‘جس طرح کا خط چیف جسٹس کو بھیجا گیا اسی طرح کا آرمی چیف کو بھیجا جاتا اور میڈیا کو جاری نہ کیا جاتا تو شاید جواب مل جاتا‘میں نے نہیں کہا ججز ریفرنس دائر کر رہے ہیں‘میں نے کہا تھا ریفرنس دائر ہو سکتا ہے‘ججوں کو ڈرانے کی کوشش نہیں کی‘میرا نہیں خیال ریفرنس دائر ہونا چاہیے یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے