احتجاج کرنے پر برطرف تینوں اساتذہ ہنما بحال

 رانا لیاقت علی، کاشف شہزاد اور مدثر حسین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری 
لاہور( کرائم رپورٹر)اساتذہ حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر نوکریوں سے برطرف تینوں اساتذہ رہنماوں کو بحال کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اساتذہ کی اپیلوں پر موقف سننے کے بعد اساتذہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رانا لیاقت علی، کاشف شہزاد اور مدثر حسین کو 4 ماہ بعد بحال کیا گیا۔سابق سی ای او ایجوکیشن نے تینوں رہنماوں کو سول سیکرٹریٹ کے باہر اساتذہ کے حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر برطرف کیا تھا۔