گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد میں ہربند سکول کھولا جائے گا، ہربچہ سکول جائے گا
ڈیوٹی پرنہ جانے والے استاد کو گھربھیج دیں گے،تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے:وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا، ہربچہ اسکول جائے گا، ڈیوٹی پرنہ جانے والے استاد کو گھربھیج دیں گے۔ تعلیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔