ناقص گشت: سیکنروں موٹر سائیکلیں چوری

 شہری قیمتی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں،شہریوں نے آر پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
الہ آباد (خصوصی رپورٹ)محلہ عربیہ رحمانیہ سے امام مسجد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،پولیس کے ناقص گشت کی وجہ سے سال 2024 میں سات سو کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں،اب سال 2025 میں امام مسجد عبدالرزاق عطاری کی موٹر سائیکل کے علاوہ چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، شہری قیمتی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں،شہریوں نے آر پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔