2025ء:1ہزار سے زائد سرچ آپریشنز

 کرایہ داری ایکٹ کے تحت156اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)سال2025ء￿ میں اب تک1ہزار سے زائد سرچ آپریشنزکئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سرچ آپریشنزکے دوران41ہزار 400 سے زائد گھروں،17ہزار3سو سے زائد کرایہ داروں اور1 لاکھ 41ہزار258 اشخاص کو چیک کیا گیا ہے دوران سرچ آپریشنز1لاکھ40ہزار481 اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئرکردیا گیاہیقانون شکنی پر777افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سرچ آپر یشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت156اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔اس دوران132اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔اسی طرح55/109ضابطہ فوجداری کے تحت37افرادکو حراست میں لیا گیا ہے ناجائز اسلحہ کے160اور منشیات کے98مقدمات جبکہ شراب نوشی کے106مقدمات درج کئے گئے ہیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے دوران مساجدوامام بارگاہوں کوبھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ڈولفن اسکواڈ، پی آریو،موبائل اسکواڈ اور دیگر پٹرولنگ ٹیمیں مساجد، عبادت گاہوں اور اہم شاہراؤں پر متواتر موثر پٹرولنگ کریں گی پولیس افسران اور اہلکار دوران چیکنگ ناکوں پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔بس ٹرمینلز، گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے سٹیشن،غیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گاافسران و جوان اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں پر امن اور محفوظ لاہور کے لئے محکمہ پولیس سے بھر پورتعاون کیا جائے۔