اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سرکاری سکیم کے تحت کامیاب عازمین حج کو دوسری قسط کے اخراجات 27دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا کہ کامیاب ریگولر سکیم عازمین حج دوسری قسط مبلغ 4 لاکھ (مع اختیاری اخراجات قربانی/2/3 بیڈ) 19 تا 27 دسمبر متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔