رجسٹریشن مفت ہوگی، درخواستوں کی "پہلے آئیے، پہلے پائیے"کی بنیاد پر وصولی
پاسپورٹ 26 نومبر تک م ئوثر ضروری، آن لائن بینکوں کے ذریعے سہولت دستیاب
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)عازمینِ حج 2027 کے لئے رجسٹریشن کا عمل آج 22 جون سے ملک بھر بشمول آزاد کشمیر شروع ہو رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے حج پالیسی کی منظوری کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے حج کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا،وزارت کے مطابق آئندہ سال حج کے لئے رجسٹریشن مفت ہوگی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ، رجسٹریشن "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر کی جائے گی جبکہ سرکاری اور نجی حج سکیم دونوں کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ، رجسٹریشن کے بغیر حج کے لئے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی،وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج کے خواہش مند افراد کے پاس ایسا پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جس کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک م ئوثر ہو ، ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔عازمین مقررہ بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، جبکہ گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ وزارتِ مذہبی امور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج 2027 میں شرکت کے لیے بروقت رجسٹریشن مکمل کریں، کیونکہ رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔