سلمان عرف چترا ارشد عرف بابواور علی حیدر عرف بابا سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان سلمان عرف چترا ارشد عرف بابواور علی حیدر عرف باباکو گرفتار کرلیاگرفتار کیے گئے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان واردات کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کرتے تھے۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی رقم موبائل فون اسلحہ اور موٹر سائیکلز برامد کر لی گئی ملزمان کا تعلق لاہور کے علاقہ بادامی باغ سے بتایا جاتا ہے۔گرفتار کیے گئے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں پہلے بھی جیل جا چکے ہیں ملزمان واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ شہریوں سے چھینی گئی موٹر سائیکلز سپرداری کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جائے گی۔گرفتار ملزم سلمان عرف چترا اشتہاری اور اقدام قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی