فارمیسی پر ڈکیتی کی دوسری واردات،مالکان پر تشدد

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)نجی فارمیسی پر گن پوائنٹ پررات کی تاریکی میں ڈکیتی کی دوسری واردات ہو گئی۔مالکان پر مبینہ تشدد کیا گیا،واردات کے خلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر 30ہزارروپے نقدی ودیگرسامان لوٹنے کے بعد مقبول احمد ودیگر کومبینہ تشدد کانشانہ بناتے رہے۔پولیس نے عاطف اور فیض سمیت ایک نامعلوم ملزم کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کر لیا۔