ڈکیتی واردات کی 15پرکال کاڈراپ سین

ملزم نے45ہزارخوردبردکر  نے کی لئے واردات کاجھوٹاڈراما رچایا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نادرا آباد کے علاقے میں گذشتہ رات ڈکیتی واردات کی 15پرکال کاڈراپ سین،پولیس کوکال کرنیوالاہی 45ہزارروپے لوٹے جانے کی واردات کاماسٹرامائنڈنکلا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم وہاب کورقم سمیت گرفتارکرلیاگیا،ملزم نے45ہزارخوردبردکر  نے کی لئے واردات کاجھوٹاڈراما رچایا۔ ملزم پرائیویٹ کمپنی کاملازم تھا،کمپنی نے45ہزارکاچیک کیش کروانے کیلئے دیاتھا،ملزم وہاب نے 45 ہزار کی رقم ہڑپنے کیلئے پلاننگ کے تحت و اردات کاڈراما کیالیکن زیادہ دیرپولیس کوچکما نہ دے سکااور دوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا۔واردات کی جھوٹی کال کرنے پرملزم وہاب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔