لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے2منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزمان مختلف تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور بازاروں، میں منشیات فروخت کرتے تھے،بدنام زمانہ ملزمان راحت علی اور صادق سے مجموعی طور پر 02 کلو 730 گرام چرس برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،