ٹریفک پولیس کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی تجویز تیار

 ایس پی ٹریفک کو 6 ڈویڑن کے لحاظ سے تعینات کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے اپنے سالہا سال سے قائم کردہ سٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے پنجاب پولیس نے ٹریفک پولیس کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی تجویز تیار کر لی ہے جس کے تحت مختلف عہدوں پر نئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔حکام کے مطابق، چیف ٹریفک آفیسر کی سیٹ کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں اپگریڈ کیا جائے گااس کے علاوہ، ایس پی ٹریفک کے لیے 5نئی سیٹیں متعارف کروائی جائیں گی،جبکہ ڈی ایس پی کے عہدے کے لیے 14 آسامیوں پر افسر تعینات کیے جائیں گے۔نئے ڈھانچے کے مطابق ایس پی ٹریفک کو 6 ڈویڑن کے لحاظ سے تعینات کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک کی بہتر نگرانی اور انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے