اجلاس : سی سی ڈی کے تنظیمی ڈھانچے اور ایس او پیزپر بریفنگ

 ڈسٹرکٹ پولیس اورسی سی ڈی کے درمیان محکمانہ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے پر تبادلہ خیال 
لاہور( این این آئی)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور ایس او پیزپر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے باہمی روابط اور ورکنگ سمیت مختلف امور زیر غور رہے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس اورکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے درمیان محکمانہ کوآرڈی نیشن کو موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشورکو ڈسٹرکٹ پولیس اورسی سی ڈی کے مابین فوکل پرسن مقررکر دیا گیا۔سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسروں کومقدمات پرپیش رفت پر باقاعدگی سے بریفنگ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کے مابین انفارمیشن شیئرنگ اور مسلسل رابطے کی بھی ہدایات دیں۔