3 ایڈیشنل ڈی جی، 17 ڈائریکٹرز، 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 38 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے جائیں گے
لاہور(آئی این پی )ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے اتھارٹی اور اس کے ماتحت ایجنسیز کا مکمل تنظیمی ڈھانچہ تیار کر لیا۔لاہور سمیت صوبے کی تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو 31 جنوری 2026 تک مکمل طور پر غیر فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی اور صوبے کے 41 اضلاع میں قائم ایجنسیز کو یکم فروری 2026 سے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا جائے گا، جبکہ اسی روز سالڈ ویسٹ ایجنسیز کو ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کر دیا جائے گا۔تنظیمی ڈھانچے کے تحت ستھرا پنجاب اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ کو فعال کیا گیا ہے، جبکہ 3 ایڈیشنل ڈی جی، 17 ڈائریکٹرز، 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 38 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے جائیں گے