محروم شہریوں کیلئے مفت قانونی مشورے کا جامع فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پاکستان لا اینڈ جسٹس کمیشن کا 47 واں اجلاس بارے۔ جاری اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ محروم شہریوں کے لیے مفت قانونی مشورے کا جامع فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔پاکستان لا اینڈ جسٹس کمیشن سیکریٹریٹ کو ہائی کورٹز اور بار کے تعاون سے عمل درآمد کی ہدایت۔کی گئی ہے۔پرو بونو وعدے اور ایکسیس ٹو جسٹس فنڈ کے ذریعے فنڈنگ کے امکانات پر غور ہوا،  خاندانی قوانین، کریمنل پروسیجر اور ای فائلنگ سمیت دیگر اصلاحات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انکلوسیو اور ریسپانسیو قانون سازی کے عزم کے ساتھ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی توثیق کی گئی