پشاور(خصوصی رپورٹ )ملک بھر میں سرکاری جامعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)نے نئی جامعات کے قیام کیلئے جامع فریم ورک تیار کر لیا، جس کے تحت مقررہ شرائط پوری کیے بغیر کسی نئی یونیورسٹی یا کیمپس کے قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق نیا فریم ورک وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹی نے تیار کیا ہے، جس کے بعد ایچ ای سی نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور دیگر صوبوں کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔فریم ورک کے مطابق کسی بھی نئی جامعہ کے قیام سے قبل متعلقہ ادارے کو اس کی ضرورت، قیام کی وجوہات، وژن اور مشن واضح طور پر پیش کرنا ہوگا