فلسطین کے حق میں احتجاج، آئرلینڈ اور آسٹریا کا میچ دو بار روکنا پڑا

فلسطین کے حق میں احتجاج، آئرلینڈ اور آسٹریا کا میچ دو بار روکنا پڑا

ڈبلن میں آئرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان کھیلا جانے والا نیشنز لیگ کا میچ فلسطین کے حق میں احتجاج کے باعث دو مرتبہ مختصر طور پر روکنا پڑا۔

میچ کے 19ویں منٹ میں تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کے اسٹیکرز لگی ٹینس بالز میدان میں پھینک دیں، جس کے باعث کھلاڑی چند منٹ کے لیے پچ سے باہر چلے گئے اور کھیل عارضی طور پر معطل ہوگیا۔بعد ازاں 35ویں منٹ میں ایک شخص فلسطینی پرچم لہراتا ہوا میدان میں داخل ہوگیا، جس کے باعث کھیل ایک بار پھر مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا۔احتجاج کے باعث دو مرتبہ تعطل کا شکار ہونے والا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔آئرلینڈ کے کوچ نے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کے دوران ایسی صورتحال سے خوش نہیں ہوتے، تاہم وہ مظاہروں کی وجوہات کو سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔یہ واقعات آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ میچ کے بعد سامنے آئے ہیں، جس کے حوالے سے غزہ جنگ کے تناظر میں بائیکاٹ کے مطالبات بھی کیے گئے تھے۔ آئرلینڈ نے یہ میچ 3-0 سے جیتا تھا۔دریں اثنا، تقریباً 200 مظاہرین نے ڈبلن اسٹیڈیم کے باہر ’اسٹاپ دی گیم‘ مہم کے تحت احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔