لاہور: ڈولفن فورس کا پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار

لاہور: ڈولفن فورس کا پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے تحت، ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ملت پارک کے علاقے میں ایک بڑے پتنگ سپلائی نیٹ ورک کو ناکام بنا دیا ہے۔

اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق، ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم ثاقب کو حراست میں لیا، جس سے 38 سے زائد پتنگیں، ڈور کی چرخی اور دیگر متعلقہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو کارٹن میں چھپایا ہوا تھا، اور وہ مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔ پولیس کی جانب سے شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ نوجوانوں میں اس خطرناک اور ممنوعہ سرگرمی کو روکا جا سکے۔