نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے 27 ملزمان گرفتار

نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے 27 ملزمان گرفتار

صدر ڈویژن پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ان ملزمان میں 11 افراد وہ ہیں جو ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کر رہے تھے، جبکہ 10 افراد کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ایک رائفل، 11 پستول، 52 گولیاں اور 12 عدد خول برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔