لاہور: خودکشی کے دو الگ الگ واقعات، ایک نوجوان اور ایک شخص کی موت

لاہور: خودکشی کے دو الگ الگ واقعات، ایک نوجوان اور ایک شخص کی موت

ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پہلا واقعہ پیر کالونی کے علاقے میں پیش آیا جہاں 30 سالہ نوجوان ساجد ریاض نے زہریلی اشیاء کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جبکہ فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔دوسرا واقعہ باغبانپورہ کے علاقے احمد ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شہزاد ولد ریاض نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے اس واقعے کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔دونوں واقعات پر پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تحقیقات کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔