خوارجی دہشتگرد ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے،کامیاب آپریشن پر سپیکر قومی اسمبلی کی سکیورٹی فورسز کو شاباش
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ خوارجی دہشتگرد ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے، دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔ایک بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگرد مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں،دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔