بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے لگا
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے لگا۔افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے سیٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر افواہیں پھیلانا شروع کردیں۔رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈپر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں صحافیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے تاکہاسیٹیڈیمز کی تعمیر سے متعلق کوئی خبر شیئر نہ کی جائے۔میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے میں محض ایک روز بورڈ نمائندے کی موجودگی میں صحافی سٹیڈیم کا دورہ کرسکیں گے۔سٹیڈیمز کی تعمیر میں تاخیر اور میگا ایونٹ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے ہزیمت سے بچنے کیلئے ایسا فیصلہ کیا ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کو آئی سی سی کہیں اور منتقل نہ کردے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں سٹیڈیمز کی تعمیر تقریباً آخری مراحل میں ہے تاہم بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف ناکام پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔