تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی :صوبائی وزیر تعلیم
لاہور(آئی این پی ) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سکولوں میں اضافی چھٹیوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ جاری بیان کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکولوں میں کوئی اضافی چھٹیاں دینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔