اسلام آباد (یواین پی) قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پھر طلب کر لیا۔قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کی ہے۔چیئرمین پی سی بی سے کراچی اور لاہور میں سٹیڈیمز کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔چیئرمین پی سی بی گذشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔