بھارت: جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں ارنب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درج

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کروایا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مدعی کے مطابق امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی نے دانستہ طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کی مجرمانہ منصوبہ بندی کی۔