سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں‘پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم کیا جائیگا
 ڈیجیٹل فورم کی مانیٹرنگ آسان اور کئی برس قبل کی خبر بھی فورم پر دستیاب ہوگی:سیکرٹری انفارمیشن

لاہور(دانش منیر)بغیر سوچے سمجھے کوئی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار جھوٹی خبر نشر کرنیوالوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرنے فیصلہ پنجاب حکومت اب سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پر ایکشن لے گی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلانے والوں کو ڈیفامیشن ایکٹ کا سامنا کرنا پڑے گا، ذرائع کے مطابق ٹی وی چینلز کی مانند سوشل میڈیا کی بھی نگرانی کی جائے گی،جس کے لیے11 کروڑ لاگت سیڈی جی پی آر کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا،تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس سنٹرل سوشل میڈیا مانیٹرنگ روم قائم ہوگا مربوط مانیٹرنگ کے لیے ڈیویڑنل انفارمیشن دفاتر کا قیام بھی کیا جائیگاآرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہمارا مانیٹرنگ کا نظام مزید مضبوط ہوگا, سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر سید طاہر ہمدانی نے بتایا  نئے نظام سے ڈیجیٹل فورم کی مانیٹرنگ آسان اور کئی برس قبل کی خبر بھی فورم پر دستیاب ہوگی، سیکرٹری انفارمیشن نے مزید کہا  سالوں بعد بھی اگر کسی انفارمیشن کی ضرورت ہوگی تو وہ اس منصوبے سے ون کلک پر دستیاب ہوگی